گروپ I امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا مطالبہ : کے ٹی آر

   

بدعنوانیوں کے تعلق سے طلبہ کے الزامات کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے پر زور
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ہائی کورٹ کی جانب سے گروپ I کی میرٹ لسٹ کو منسوخ کردینے کے بعد دوبارہ گروپ I کے امتحانات منعقد کرنے کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے رشوت لینے کے الزامات کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹیوٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ گروپ I امتحانات کے انعقاد میں بے قاعدگیاں بے ضابطگیاں ہونے کے کئی الزامات عائد ہوئے ۔ طلبہ نے اس تعلق سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ بی آر ایس پارٹی نے صرف شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کیا بے قاعدگیوں کے ثبوت بھی پیش کیا لیکن حکومت اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے کسی کی نہیں سنی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ۔ جس پر طلبہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہائی کورٹ نے تمام پہلوؤں کا قانونی جائزہ لینے کے بعد میرٹ لسٹ کو منسوخ کردیا ۔ بی آر ایس پارٹی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ گروپ I امتحانات کا انعقاد کریں۔ ساتھ ہی طلبہ نے رشوت خوری کے جو الزامات عائد کئے ہیں حکومت اس پر طلبہ کو جواب دیں اور ساتھ ہی اس سارے معاملے میں اعلی سطحی تحقیقات کرائے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گروپ I کی جائیدادوں کے تعلق سے وزراء اور چیف منسٹر کے دفتر پر جو الزامات عائد ہو رہے ہیں اس پر حکومت وضاحت کریں۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے اندرون ایک سال 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے طلبہ اور بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ اس موضوع پر مباحث کیلئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا کے ٹی آر نے حکومت سے مطالبہ کیا۔ 2