گروپ I امیدواروں کے اسنادات کی 16اپریل سے جانچ

   

کمیشن کی ویب سائیٹ پر منتخب امیدواروں کی فہرست،15 تا 22 اپریل تک ویب آپشن کی سہولت
حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I جائیدادوں کیلئے منتخب امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ جاریہ ماہ 16،17،19،21، 22 اپریل کو صبح 10:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے ، دوبارہ دوپہر 2 بجے تا شام 5:30 بجے تک درخواستوں کی جانچ کی جائے گی۔ حیدرآباد کے نامپلی میں ایس پرتاپ ریڈی یونیورسٹی میں امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کی جائے گی۔ اسنادات کی جانچ کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے۔ امیدوار 15 تا 22 اپریل کی شام 5 بجے تک ویب آپشن دے سکتے ہیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے منتخب امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ اصل اسنادات کے ساتھ دو زیراکس کاپیاں جانچ کو حاضر ہوتے وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ ساتھ میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخوں میں اسنادات کی جانچ کیلئے حاضر نہ ہونے والوں کیلئے ریزورڈ ڈے کے طور پر 22 اپریل کو صبح 10:30 بجے تا شام 5 بجے اپنے سرٹیفکیٹس کی جانچ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسنادات کی جانچ اور ریزورڈ ڈے کے موقع پر امیدواروں کی جانب سے اصل اسنادات ساتھ نہ لانے والے امیدواروں کو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر ملازمتوں کیلئے بھی ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اسنادات کی جانچ کیلئے طلب کردہ امیدوار حاضر نہ ہونے یا انہیں مسترد کردیئے جانے کے بعد ان کے بعد کے رینکس رکھنے والے امیدواروں کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے طلب کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔2