گروپ I امیدواروں کے ہال ٹکٹس کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ I پریلیمنری امتحان کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ امیدواروں کے ہال ٹکٹ آج کمیشن کے سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب رکھ دئیے گئے ۔ امیدواروں کو tspsc.gov.in ویب سائٹ سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔2
جاریہ ماہ 9 جون کو پریلمس امتحان صبح 10-30 تا دوپہر ایک بجے تک منعقد ہوگا ۔ ریاست میں 563 گروپ I جائیدادوں پر تقررات کے لیے حکومت نے جاریہ سال 23 فروری تا 16 مارچ درخواستیں وصول کی تھی ۔ گروپ I پریلمس کے لیے تقریبا 4.03 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں 9 جون کو صبح 9 بجے سے امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ 10 بجے کے بعد امتحانی مراکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ 21 اکٹوبر سے مینس امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔۔ 2