حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ بی سی ویلفیر نے حکومت کی جانب سے سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے خواہشمند بی سی امیدواروں کیلئے مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر بی سی ویلفیر جی کملاکر نے آن لائن رجسٹریشن کے پورٹل کا آغاز کیا۔ ایسے امیدوار جن کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ روپئے سے کم ہے 16 اپریل تک آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 اپریل کو آن لائن درخواستوں کے ادخال کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور 21 اپریل سے ایک لاکھ 25 ہزار امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ گروپ I ، گروپ II کیلئے امتحانات میں حصہ لینے والے 10 ہزار امیدواروں کو اسٹائفنڈ دیا جائے گا۔ گروپI کے امیدواروں کو 6 ماہ تک ماہانہ 5 ہزار روپئے جبکہ گروپ II کے امیدواروں کو 3 ماہ تک ماہانہ 2 ہزار روپئے اور ایس آئی سب انسپکٹر عہدہ کے امیدواروں کیلئے ماہانہ 2 ہزار روپئے اسٹائیفنڈ دیا جائے گا۔ر