گروپ I تقررات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست مستردتلنگانہ حکومت کو بڑی راحت

   

حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) گروپ I تقررات کے سلسلہ میں حکومت کو آج سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ گروپ I کے منتخب امیدواروں کے تقررات کے سلسلہ میں تلنگانہ ہائیکورٹ کے حالیہ احکامات پر حکم التواء جاری کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسے سپریم کورٹ نے قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ گروپ I تقررات کے سلسلہ میں ہائیکورٹ کے فیصلہ میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ بعض امیدواروں اور تنظیموں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ گروپ I امیدواروں کے سلیکشن میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں لہذا سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے حکم التواء سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے احکامات کو برقرار رکھا جس کے تحت حکومت نے احکامات تقرر بھی حوالے کردیئے ہیں۔ گروپ I کی 563 جائیدادوں میں 562 جائیدادوں پر تقررات مکمل کرلئے گئے۔1