میناریٹیز اسٹڈی سرکل سے 22 جولائی کو آغاز
حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ I جائیدادوں پر تقررات میں اقلیتی امیدواروں کے امکانات میں اضافہ کرنے کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے گروپ I کی 563 جائیدادوں کیلئے منعقد ہونے والے مینس امتحانات کی کوچنگ کا 22 جولائی کو آغاز ہوگا۔ ایسے اقلیتی امیدوار جنہوں نے گروپ I پریلمنری امتحان کامیاب کیا ہو ، وہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ماہر فیکلٹیز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اقلیتی امیدواروں کو گروپ I مینس امتحانات کیلئے تیار کیا جائے گا ۔ آن لائین رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد امیدواروں کو سرٹیفکٹس کی زیراکس ، 2 پاسپورٹ سائیز فوٹوز ، گروپ I ہال ٹکٹ کاپی اور گروپ I اپلیکیشن کا پرنٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفس یا حیدرآباد میں واقع میناریٹیز اسٹڈی سرکل میں داخل کرنا ہوگا۔ گروپ I جائیدادوں میں مسلم اقلیت کی نمائندگی میں اضافہ کیلئے کوچنگ ایک سنہری موقع ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے دفتر واقع جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ 1