حیدرآباد۔/9اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپI سرویسس مینس امتحانات کے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے سلسلہ میں امیدواروں کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ڈاکٹر ای نوین نیکولس نے کہا کہ گروپ I مینس تحریری امتحانات کیلئے اہل قرار دیئے گئے امیدوار 14 اکٹوبر سے کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت امتحانات کے آغاز کے دن یعنی 21 اکٹوبر تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گروپ I مینس تحریری امتحانات 21 تا 27 اکٹوبر دوپہر 2 تا شام 5 بجے منعقد ہوں گے۔ امیدواروں کو دوپہر 12:30 بجے سے امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت رہے گی۔ امتحانی سنٹر کے گیٹ 1:30 بجے بند کردیئے جائیں گے اور اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ امیدوار کو اپنے ساتھ پہلے امتحان کیلئے ڈاؤن لوڈ کردہ ہال ٹکٹ ساتھ رکھنا ہوگا اور یہی ہال ٹکٹ باقی 6 امتحانات کیلئے کارکرد رہے گا جو 27 اکٹوبر تک منعقد ہوں گے۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہال ٹکٹ اور تمام امتحانات کے امتحانی پرچہ جات کو فائنل سلیکشن پراسیس تک محفوظ رکھیں جب کبھی ضرورت ہو انہیں پیش کیا جاسکتا ہے۔ امیدواروں کو بعد میں ڈوپلیکیٹ ہال ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ امتحان ہال میں دیواری گھڑی موجود رہے گی کسی بھی فنی مسئلہ کے بارے میں امیدوار تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ٹیکنیکل ہیلپ ڈیسک سے فون نمبرات 040-23542185 یا 040-23542187 سے تمام ایام کار میں صبح 10:30 تا ایک بجے دن اور دوپہر 1:30 تا شام 5 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک کے ای میل آئی ڈی [email protected] پر میل روانہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات اور ہدایات کیلئے امیدواروں کو ہال ٹکٹ پر موجود ہدایات کا مطالعہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔1