گروپ I پریلمس امتحانات ملتوی کرنے سے تلنگانہ ہائیکورٹ کا انکار

   

حیدرآباد ۔9 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I پریلمس امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ گروپ I پریلمس امتحان اتوار کو منعقد ہوگا اور ہائی کورٹ میں امتحانات کے معاملہ میں مداخلت سے انکار کردیا ۔ اس سلسلہ میں دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ میں امتحانات کے التواء کی درخواست کو خارج کردیا تھا جس کے بعد ڈیویژن بنچ پر ایک طالب علم نے سنگل بنچ کے احکامات کو چیلنج کیا۔ جسٹس ابھینند کمار شاولی اور جسٹس این راجیشور راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ گروپ I پریلمس امتحانات کے التواء سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ عدالت نے مقررہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ۔ درخواست گزار نے پرچہ جات کے افشاء کی بنیاد پر پریلمس امتحانات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ر