حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ I جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ توقع ہے کہ کل 25 اپریل کو جاری ہوگا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ I کیڈر جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہلیت اور دیگر تفصیلات پر مشتمل اعلامیہ جاری کرے گا اور یہ اعلامیہ امیدواروں کے طویل انتظار کا نتیجہ ہے۔ ریاستی حکومت نے گروپ I کیڈر کی 503 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے جو 19 مختلف محکمہ جات پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسرس کی 121، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس 91 ، کمرشیل ٹیکس آفیسرس 48 ، ڈپٹی کلکٹرس 42 اور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرس کی 40 جائیدادیں شامل ہیں۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے گروپ I جائیدادوں پر تقررات کا یہ پہلا اعلامیہ ہوگا۔ متحدہ آندھرا پردیش میں 2011 میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا تاہم قانونی رکاوٹوں کے سبب تقررات کی تکمیل کیلئے 2017 تک انتظار کرنا پڑا۔ ریاستی حکومت نے گروپ 1 تقررات کے سلسلہ میں سابقہ انٹرویو کے طریقہ کار کو ختم کردیا ہے ۔ ر