درخواستوں کے ادخال کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ ون جائیدادوں پر تقررات کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ گروپ ون کی 503 جائیدادوں کی ابھی تک 2.62 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ آخری تاریخ گزرنے تک امیدواروں کی تعداد 3 لاکھ تک پہونچنے کا امکان ہے۔ 2 مئی سے گروپ ون کے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال ہوا تھا۔ روزانہ تقریباً 10 ہزار سے زائد درخواستیں داخل کی گئیں۔ پبلک سرویس کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری ایام میں روزانہ 15 ہزار تک درخواستیں داخل کی جائیں گی۔ گروپ ون کے تحت کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ متحدہ آندھراپردیش میں کئی برسوں تک گروپ ون جائیدادوں کے تقررات نہیں کئے گئے۔ امیدواروں کے لئے ون ٹائم رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کو درخواستوں میں ترمیم اور تبدیلی کی گنجائش دی گئی ہے۔ گروپ ون جائیدادوں کے بعد پبلک سرویس کمیشن گروپ II، III اور IV کی جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کرے گا۔ ر