9 دسمبر سے ہال ٹکٹس کی اجرائی ، دو سیشن میں امتحانات مقرر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امتحانات کے تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر سے ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے ۔ 15 اور 16 دسمبر کو صبح اور دوپہر میں دو سیشن میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ امیدواروں کو امتحانات کے آغاز تک ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II کی 783 جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔ شیڈول کے مطابق 7 اور 8 اگست کو امتحانات منعقد ہونا تھا تاہم ڈی ایس سی اور گروپ II امتحان کے درمیان صرف ایک ہفتہ کا وقفہ ہونے کی وجہ سے امتحان کو ملتوی کرنے کے لیے بیروزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا تھا ۔ احتجاج کے پیش نظر حکومت نے امتحان کو ملتوی کردیا ۔ مگر ڈی ایس سی امتحان کا انعقاد کیا گیا منتخب ہونے والے امیدواروں میں تقرر نامے بھی حوالے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ گروپ II امتحانات کے لیے 5.51 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ 15 دسمبر کو صبح 10 تا دوپہر 12-30 بجے پیپر I دوپہر 3 بجے تا 5-30 بجے تک پیپر 2 امتحان ہوگا 16 دسمبر کو صبح 10 تا دوپہر 12-30 بجے تک پیپر 3 اور دوپہر 3 تا شام 5-30 بجے پیپر 4 کا انعقاد کیا جائے گا ۔۔ 2