گروپ II امیدواروں کیلئے 23 ستمبر سے سرٹیفکیٹس ویریفکیشن

   

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امیدواروں کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔ گروپ II جائیدادوں پر تقررات کے لئے امیدواروں کے اسنادات کی جانچ (سرٹیفکیٹس ویریفکیشن) کے چوتھے مرحلے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ 23 ، 24 اور 25 ستمبر کو صبح 10:30 بجے تا شام 5 بجے تک نامپلی پبلک گارڈن میں واقع سوراورم پرتاپ ریڈی یونیورسٹی میں اسنادات کی جانچ کا کام انجام دیا جائے گا۔ امیدواروں کے لئے کوئی مسائل ہوں تو وہ 25 ستمبر ریزرو ڈے میں رجوع کرسکتے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹس ویریفکیشن کے لئے درکار مٹیریل کمیشن کی ویب سائٹ https://www.tgpsc.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ ویب سائٹ پر امیدوار 22 تا 25 ستمبر ویب آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ویب آپشن کے تعین میں امیدواروں کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ویب آپشن کو ہی قطعی سلیکشن کیلئے شامل کیا جائیگا۔ اگر کوئی امیدوار سرٹیفکیٹس ویریفکیشن میں غیر حاضر رہتا ہے تو آئندہ پراسس میں ان کا نام شامل نہیں کیا جائیگا۔ 1