گروپ II سرویس امتحانات پر ہائی کورٹ میں درخواستیں مسترد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/20جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے گروپ

II

سرویس امتحانات پر دائر رٹ درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ تلنگانہ پبلک سرویس

کمیشن کی جانب سے منعقدہ گروپ

II

سرویس امتحانات کے بارے میں سابق میں دو علحدہ ڈیویژن بنچس کی رائے کا چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے جائزہ لیا۔ نتائج کی اجرائی میں مختلف خامیوں کی شکایت کرکے درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست گذاروں کا دعویٰ ہے کہ نتائج کی اجرائی میں خامیاں کی گئیں لہذا پرچوں کی دوبارہ جانچ کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ کمیشن سے جاری ہدایات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں کسی سے ہمدردی یا غیر ہمدردی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور امیدواروں کو کمیشن کی ہدایات کا بغور مطالعہ کرنا چاہیئے۔ عدالت نے انجینئرنگ کالجس میں کنوینر کوٹہ داخلوں کی سماعت کی۔ تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے فیصلہ کو چیالنج کرکے کالجس انتظامیہ نے درخواست دائر کی اس معاملہ کی آئندہ سماعت 7 ستمبر کو ہوگی۔