گروپ III جائیدادوں کیلئے 17 اور18 نومبر کو امتحانات

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپIII کی جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں امتحانات 17 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ یہ امتحان دو سیشن کے تحت ہوگا۔ پیپر I صبح 10 تا دوپہر 12:30 بجے اور پیپر II سہ پہر 3 بجے تا شام 5:30 منعقد ہوگا جبکہ 18 نومبر کو پیپر III کا امتحان صبح 10 تا 12:30 بجے دن منعقد ہوگا۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے مطابق امیدوار 10 نومبر سے اپنے ہال ٹکٹ کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پہلے دن کا امتحان یعنی 17 نومبر تک ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کو صبح 8:30 بجے سے امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت رہے گی جبکہ دوپہر کے امتحان کیلئے 1:30 بجے سے امتحان ہال میں طلبہ داخل ہوسکتے ہیں۔ امتحانی مراکز کے گیٹس صبح 9:30 بجے اور دوپہر 2:30 بجے بند کردیئے جائیں گے اور بعد میں آنے والے امیدواروں کو داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں اور پہلے سیشن کے امتحان کیلئے ڈاؤن لوڈ کردہ ہال ٹکٹ دوسرے امتحانات کیلئے بھی قابل قبول رہیں گے۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ہال ٹکٹ اور تمام سیشن کے امتحانات کے پرچہ جات کو سلیکشن کے قطعی مرحلہ کی تکمیل تک محفوظ رکھیں۔ جب کبھی ضرورت پڑے انہیں پیش کیا جائے اور بعد میں ڈوپلیکیٹ ہال ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ امیدوار کسی بھی ٹیکنیکل مسئلہ کیلئے پبلک سرویس کمیشن کے ٹیکنیکل ہیلپ لائن ڈیسک سے فون نمبرات 040-23542185 یا 040-23542187 پر تمام ایام کار میں صبح 10:30 تا ایک بجے دن اور 1:30 بجے تا شام 5 بجے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ امیدوار کمیشن کے ای میل@tspsc.gov.in Helpdesk پر میل کرسکتے ہیں۔1