گروپ III درخواستوں پر نظر ثانی

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ III درخواستوں پر نظر ثانی کیلئے 16 تا 21 اگسٹ سہولت فراہم کی ہے۔ امیدواروں کو اپنی درخواستوں کی آڈٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گروپ III کی 1388 جائیدادوں کیلئے 5,36,477 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ایک جائیداد کیلئے 394 امیدوار دعویدار ہیں۔ اکٹوبر میں امتحان متوقع ہے۔ کمیشن نے ریاست کے مختلف محکموں میں گروپ III کے زمرہ میں 1375 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گذشتہ سال 30 ڈسمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ گروپ III میں مزید 13 جائیدادوں کو شامل کیا گیا ہے۔ن