حیدرآباد یکم جولائی (سیاست نیوز) گروپ IV امتحانات میں سرورنگر منڈل میں امتحانی مرکز پر ایک امیدوار کو موبائیل فون ساتھ رکھنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ گوگل میاپ کی مدد سے امتحانی مرکز پہنچنے کی کوشش میں 30 منٹ تاخیر سے مرکز پہنچے امیدوار کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ۔ گروپ IV امتحانات میں سرورنگر کے مرکز میں ایک طالب علم موبائیل کے ساتھ امتحان تحریر کررہا تھا ۔ ممتحن نے نوٹس کیا کہ اس کے پاس موبائیل فون ہے ممتحن نے سپرٹنڈنٹ کو مطلع کیا اور نگران نے پولیس کو مطلع کرکے امیدوار کو موبائیل رکھنے کی پاداش میں حراست میں لے کر فون کی جانچ شروع کردی اور امیدوار کو دوسرا پرچہ تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ایک اور امیدوار غلط مرکز پہنچ گیا جہاں اسے احساس ہوا کہ وہ غلط مرکز آیا ہے ۔ تلاش کے بعد اس امیدوار کو اپنے حقیقی مرکز امتحان پہنچنے میں 30 منٹ درکار ہوئے اور وہ 30 منٹ تاخیر سے پہنچا جس پر حکام نے امتحانی مرکز میں داخلہ سے روک دیا ۔ م