پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر منتخب امیدواروں کی فہرست
حیدرآباد ۔14۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ IV کی 8180 جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ منتخب امیدواروں کی عبوری لسٹ جاری کردی گئی جس میں 8084 امیدواروں کی تفصیلات شامل ہیں۔ سکریٹری کمیشن ڈاکٹر نوین نکولاس کے مطابق مختلف سرکاری محکمہ جات میں گروپ IV کی 8180 جائیدادوں پر تقررات کیلئے یکم ڈسمبر 2022 کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ جملہ 951321 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔ یکم جولائی 2023 کو تحریری امتحانات منعقد ہوئے اور اسنادات کی جانچ کرتے ہوئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اسنادات کی جانچ اور دیگر مراحل کی تکمیل کے بعد پبلک سرویس کمیشن نے 14 نومبر کو 8084 منتخب امیدواروں کی عبوری لسٹ جاری کردی ہے۔ امیدوار نتائج کا مشاہدہ پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in پر کرسکتے ہیں۔ 1