گروپI- مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے مفت کوچنگ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد /13 مارچ ( پریس نوٹ ) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد محترمہ کے کرشنا وینی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز اسٹیڈی سرکل کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کو گروپ I- پبلک سرویس کے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ مفت تربیت 45دنوں کیلئے دی جائے گی ۔ اقلیتی طبقات مسلم ، سکھ، عیسائی ، بدھسٹ ، جین ، پارسی، اپنی درخواستیں 20 مارچ تک اردو گھر احمدی بازار نظام آباد پر جمع کرسکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ منسلک ہونے والی دستاویزات ، آدھار کارڈ ، ایس ایس سی ، انٹر ، ڈگری مارکس ، میمو رجسٹریشن کی کاپی اور گروپ I- سرویس کمیشن امتحانات کیلئے درخواست کی کاپی پاسپورٹ سائز فوٹو 2 عدد کے ساتھ اپنی درخواست داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 984919469 ، 9700351786یا 9948956994 دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبود ، نظام آباد روم نمبر 221 کلکٹریٹ کامپلکس نظام آباد پر ربط پیدا کریں یا اردو گھر احمدی بازار پر بھی جمع کرسکتے ہیں ۔