سنگاریڈی۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے سماجی بہبود، بی سی بہبود، قبائلی بہبود اور اقلیتی بہبود کے تحت چلائے جانے والے گْرْکْل اسکولوں میں داخلوں کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔ ضلع سنگا ریڈی کوآرڈینیٹر (DCO) جی۔ کلپنا نے بتایا کہ پانچویں جماعت سے نویں جماعت تک داخلوں کے خواہشمند طلبہ 21 جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ امتحان 22 فروری کو لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ گْرْکْل اسکولوں میں طلبہ کو مفت تعلیم، رہائش، کھانا، کپڑے اور کتابیں جیسی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ باصلاحیت طلبہ کو JEE، NEET جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے خصوصی تربیت بھی دی جاتی ہے۔سوشَل ویلفیئر شعبہ کے تحت سنگاریڈی ضلع کے گرکل اسکول لڑکوں کے اسکول: TGSWRS ہتھنور،TGSWRS سنگور،TGSWRS نیالکل،TGSWRS نلّواگو،TGSWRS نارائن کھیڑ،لڑکیوں کے اسکول:،TGSWRS چٹکل،TGSWRS اِسنہاپور،TGSWRS رنجول،TGSWRS رائی کوڈ،TGSWR اندول،اہل امیدوار قریبی می سیوا سینٹر یا انٹرنیٹ سنٹر سے آن لائن درخواست دیں۔مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں: www.tgcet.cgg.gov.in محترمہ کلپنا نے اہل طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور والدین و عوام کو بھی ترغیب دی کہ وہ اپنے بچوں کو اس امتحان کے لیے درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کریں۔
