‘گروک’ پر ہٹلر کی تعریف اور اسلام کی توہین کرنے پر شدید تنقید، ایکس کی سی ای او مستعفی

   

سان فرانسسکو، 10 جولائی (یو این آئی) ارب پتی ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ ‘گروک’ کو چہارشنبہ کے روز یہود مخالف تبصروں، ایڈولف ہٹلر کی تعریف اور اسلام کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اسی دوران ایکس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے بھی استعفیٰ دے دیا۔میڈیاکے مطابق ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر گروک کی جانب سے کی گئی کچھ پوسٹس میں ترک صدر رجب طیب اردغان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، جس پر ترکیہ کی ایک عدالت نے ان مخصوص پیغامات پر پابندی عائد کر دی۔یہ تنازعہ گروک سے جڑے کئی حالیہ تنازعات میں سے ایک ہے ، اس سے پہلے بھی گروک پر نسلی تعصب پر مبنی سازشی نظریات کو فروغ دینے کا الزام لگ چکا ہے ۔ایکس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) لنڈا یاکارینو نے چہارشنبہ کے روز اچانک استعفیٰ دے دیا، تاہم اس تازہ تنازعہ اور ان کے استعفے کے درمیان کوئی واضح تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔