گروگرام میں فرضی کال سنٹر بے نقاب، 9گرفتار

   

گروگرام: ہریانہ کے گروگرام میں ایک فرضی کال سنٹر، جو اپنے آپ کو ایمیزون، ایپل اور ای بے جیسی کمپنیوں کے ملازم ظاہر کرکے کسٹمر سپورٹ سروسز فراہم کرنے کے بہانے غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دے رہا تھا، کا گروگرام میں پردہ فاش کیا گیا اور اس سلسلے میں نو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی کال سنٹر یہاں سوشانت لوک کے ایک مکان کے تہہ خانے سے چل رہا تھا۔ کال سنٹر کے مالک کروکشیتر کے رہنے والے مایانک شرما اور اس کے ساتھیوں مکیش، ارون، نکیتا، آیوشی، ہمانی، ریتیکا، جانوی شریواستو اور کلوندر کورکوگرفتار کیا گیا ہے۔ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے رات دیرگئے سنٹر پر چھاپہ مارا۔