گروگرام ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترمیم شدہ موٹر وہیکلس ایکٹ کے تحت بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک ٹریکٹر ڈرائیور کو گروگرام پولیس نے نئے قانون کے تحت 10ٹریفک خلاف ورزیوں کی پاداش میں 59,000 روپئے کا چالان جاری کیا ہے ۔ ان خلاف ورزیوں میں لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ ، وہیکلس کا رجسٹریشن نہ کرانا ، ٹریفک سگنل توڑنا و دیگر شامل ہیں ۔ حد سے زیادہ لوڈ والی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گروگرام کی نیوکالونی کے قریب پکڑا گیا ۔ گروگرام ٹریفک پولیس نے منگل کو ایک ٹووہیلر رائیڈر کو 24,000روپئے کا جرمانہ لگایا ۔ مقامی سبھاش نگر کا ساکن جئے نارائن ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلارہا تھا ۔ پیر کو گروگرام پولیس نے ہی دہلی کے ایک اور ٹووہیلر رائیڈر کو 23,000روپئے جرمانہ لگایا تھا۔