گرو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش پر شجرکاری کی مہم

   

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) سکھوں کے پہلے گروشری گورو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں شجر کاری کی مہم چلا کر لوگوں کو فطرت سے ہم آہنگ کرنے ، ماحول کو بہتر بنانے اور پانی اور ہوا کی شفاف بنانے کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔دہلی سکھ گرودوارہ پربندھن کمیٹی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ مہم کے تحت دہلی کے سبھی تاریخی گردوارو اور سکھ تنظیموں کے احاطے میں رواں مانسون کے دوران نیم، بیر، جامن وغیرہ کے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ گربانی کی ہدایات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور گلوبل وارمنگ سے لڑنے اورحالات کو بہتر بنانے کے لئے چلائی جانے والی مہم میں دہلی یونیورسٹی اور اندرپرستھ یونیورسٹی کے نو کالجوں کے احاطوں، رواں تعلیمی سال کے دوران داخلہ لینے والے سبھی نئے طالب علموں کے ہاسٹل کے احاطے میں شجر کاری کی جائے گا۔