گرو گرام 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گرو گرام سے کام کرنے والے برگر برانڈ برگر سنگھ نے سنگاپور سے کام کرنے والی فرم آر بی انویسٹمنٹ کی مدد سے نامعلوم رقم بطور سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے ۔کہا گیا ہے کہ موجودہ سرمایہ کاروں آشیش دھون اور سنجیو بکھ چندانی نے بھی اس میں حصہ لیا ہے ۔ برگر سنگھ کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ اس نے اب تک جملہ 6 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔
