گرہست خواتین کو ادائیگی کریں گے ، کمل ہاسن کا وعدہ

,

   

Ferty9 Clinic

چینائی : اداکار سے سیاستدان بننے والے کمل ہاسن نے 2021ء کے ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی مکل نیدھی میام (ایم این ایم) کے حکمرانی اور معاشی ایجنڈہ کو پیش کرتے ہوئے گرہست خواتین سے وعدہ کیا ہیکہ گھر میں ان کے کام کاج اور خدمات کے اعتراف میں انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ ہاسن نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تو ایم این ایم حکومت ان کیلئے کئی مواقع فراہم کرے گی جن کے ذریعہ وہ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ ہاسن نے اقتدار ملنے پر تمام گھروں کیلئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کا وعدہ بھی کیا۔