گریجن کیلئے اراضی پٹہ جات کی منظوری کا مطالبہ

   

نظام آباد میں کل جماعتی قائدین کا احتجاجی مظاہرہ

نظام آباد :۔یس ٹی( گریجن )طبقہ کو اراضیات کے پٹہ جات کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کل جماعتی قائدین کی جانب سے قومی شاہراہ 44 پر مہا دھرنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں کانگریس ،سی پی آئی ، سی پی ایم کی لتا ،جے اے سی کے بھاسکر، ریاستی ایم پی جے صدر عبدالعزیز ، تلگودیشم ، سابق وزیر پی سدرشن ریڈی ،طاہر بن حمدان انچارج کانگریس نظام آباد اربن، سی پی ایم کے پربھاکر و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو اراضیات سے محروم کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ نرسا رائو پیٹ سے عادل آباد تک قومی شاہرائوں پر راستہ روکو کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے ۔ ریاست گیر سطح پر گریجن طبقہ سے سینکڑوں کسان اراضیات پر قبضہ کرتے ہوئے برسوں سے کاشت کررہے ہیں لیکن حکومت ان کے اراضیات چھینتے ہوئے انہیں حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔ 2006 ء میں تیار کردہ قانون کے تحت 40 سال سے قابض کسانوں کو برخواست کرتے ہوئے اراضی واپس لی جارہی ہے اور سینکڑوں کسان اراضیات سے محروم ہے لہذا فوری اس قانون کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ۔