ایک لاکھ تا دیڑھ لاکھ ماہانہ یافت ، رجسٹریشن جاری، متلاشیان روزگار کے لیے مواقع
حیدرآباد :۔ مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں الگ الگ زمرہ کے پوسٹ پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر مسابقتی امتحان ہر سال دو مرحلوں میں رکھتا ہے ۔ اس کے لیے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ سی جی ایل کے پہلے مرحلے کا امتحان 29 مئی تا 7 جون کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ رہے گا ۔ مختلف پوسٹ کے پے اسکیل میں 32 محتلف پوسٹ ہیں جن کا پے اسکیل 40 ہزار تا ایک لاکھ 50 ہزار روپئے ہے اور جن پوسٹ پر دو مرحلوں کے ذریعہ تقرر ہوگا ان میں اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر ، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر ، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر ، انسپکٹر آف انکم ٹیکس ، سنٹرل اکسائز انسپکٹر ، اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر ، سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، ڈیویژنل ، یو ڈی سی اور لنکس اسسٹنٹ ہے ۔ امیدوار کی عمر 20 سال تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ او بی سی زمرہ کے لیے 3 سال تک عمر کی رعایت ہے ۔ اس کے امتحان کی رہنمائی فارم آن لائن داخل کئے امیدواروں کے لیے ماڈل ٹسٹ ، گائیلانس ، دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر روزانہ 4 بجے تا 7 بجے شام ربط کریں ۔۔