نظام آباد:29/ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے گریجویٹ اور ٹیچر زمرے کی انتخابات کے لیے علامیہ جاری کر دیا ہے ۔واضح ہے کہ نظام آباد ،عادل آباد، میدک ،کریم نگر گریجویٹ ایم ایل سی حلقے سے منتخب نمائندوں کی معیاد 29 ؍مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے احکامات کے مطابق نظام آباد، عادل آباد ،میدک، کریم نگر سے منتخب گریچویٹ حلقے کے نمائندے ٹی جیون ریڈی کی معیاد 29؍ مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔ اسی طرح ٹیچرس زمرے سے نظام آباد، عادل آباد، میدک ،کریم نگر حلقے سے منتخب رگھوتم ریڈی کی معیاد بھی 29 ؍مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور ان دونوں ایم ایل سیز حلقہ کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 3 ؍فروری کوعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی داخل شروع ہوگی اور 10 ؍فروری پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔11؍ فروری کو پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال13 ؍فروری کو دستبرداری27؍ فروری کو رائے دہی ا ور 3؍ مارچ کو رائے شماری کی جائے گی انتخابی ا علامیہ کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔