فرائض سے غفلت پر سخت کارروائی کا انتباہ، سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس سے الیکشن آبزرور مہیش دت کا خطاب، بہتر انتظامات پر زور
سنگا ریڈی۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں ایم ایل سی انتخابات کی تیاریوں کے اجلاس سے مہیش دت الیکشن آبزرور نے وی کرانتی کلکٹر کے ہمراہ کہا کہ ایم ایل سی انتخابات عام انتخابات سے مختلف ہیں۔ ایم ایل سی انتخابات میں ووٹرز اور امیدوار اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں انتخابی عملہ پوری توجہ کے ساتھ انتخابی فرائض انجام دیں۔ انتخابی فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی عہدے دار اور عملہ کو چاہیے کہ وہ ایم ایل سی انتخابات کو ایک چیلنج کے طور پر اپنے فرائض کو بہ خوبی انجام دیں۔ ٹیچرس ایم ایل سی الیکشن آبزرور مہیش دت نے کہا کہ نظام آباد، عادل آباد، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں انتخابات اور ایم ایل سی گریجویٹ اساتذہ کے انتخابات بہت مختلف ہیں۔ ضلع کے ایم ایل سی الیکشن نوڈل افیسر سے سنگاریڈی کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ملاقات کی۔ الیکشن ڈیوٹیوں کے حوالے سے اے آر او کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ قبل ازیں انہوں نے ضلع کلکٹر وی کرانتی کے ساتھ تارا ڈگری کالج میں پولنگ سینٹر اور امبیڈکر اسٹیڈیم میں ڈی آر سی سینٹر کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں کچھ خاص ہوتا ہے۔ انہوں نے ایس پی ٹی، ایس ایس ٹی، ایس او ٹی، اور این سی سی ٹیموں کی تشکیل کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا کلکٹر وی کرانتی نے ایس ایس ٹی، ایف ایس ٹی اور سروے لائن ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا کلکٹر انتخابی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے اور انہیں معطل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے پہلی اور دوسری رینڈمائزیشن مکمل ہو چکی ہے اور تیسری رینڈمائزیشن بھی شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائے گی۔ ایم ایل سی انتخابات میں ووٹروں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار ہونا چاہئے، اور انہیں انتخابی انتظامیہ کو ایک چیلنج کے طور پر کام کرنا چاہئے اور عام انتخابات کے برعکس احتیاط کے ساتھ اپنے انتخابی فرائض انجام دیا جائے۔ اس موقع پر کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ ضلع میں ایم ایل سی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری، ایڈیشنل ایس پی سنجیو راؤ، ٹرینی کلکٹر منوج، ضلع کے نوڈل افیسر ، آر او، تحصیلدار، انتخابی محکمے کے عہدے دار اور متعلقہ عہدہ داروں نے شرکت کی۔