68 درخواستیں منظور، اساتذہ نشست کیلئے 17 فارمس داخل ،ایک مسترد
نظام آباد :12؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد، کریم نگر، میدک، نظام آباد ایم ایل سی نشستوں کے نامزدگیوں کی جانچ ہڑتال کا مکمل ہو گیا۔ان میں سے نامزدگیوں33 کو مسترد کر دی گئیں۔ گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے لیے 100 امیدواروں نے نامزدگی داخل کی تھی جن میں سے 68 درخواستیں منظور کی گئیں۔ اسی طرح، اساتذہ کی نشست کے لیے 17 افراد نے نامزدگی داخل کی، جن میں سے ایک درخواست مسترد کر دی گئی۔نامزدگیوں کی واپسی کی آخری تاریخ 13 فروری کے دوپہر 3 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ گریجویٹ نشست کے لیے مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے نامزدگی داخل کی ہے نریندر ریڈی (کانگریس)، انجی ریڈی (بی جے پی)، پرسنّا ہری کرشنا (بی ایس پی)، لنتو چندر شیکھر (آل انڈیا کسان جنتا پارٹی)، ڈوڈلا وینکٹیشم (تلنگانہ پرجا شکتی پارٹی)، سردار رویندر سنگھ (آل انڈیا فارورڈ بلاک)، جڈسن بکا (ودیارتی راجکیہ پارٹی)، مندا جیوتی (دھرم سماج پارٹی)، بی سوبھاش (تلنگانہ دراوڑ پرجا پارٹی)، سلیوری اندراؤ گوڑ (نیشنل نو کرانتی پارٹی) سمیت مزید 58 آزاد امیدواروں کی نامزدگیوں منظور کی گئی ہیں۔اساتذہ کی نشست کے لیے ملک کوموریا (بی جے پی)، یاتکاری سائیانا (بی ایس پی)، گووالا لکشمی (دلت بہوجن پارٹی) سمیت مزید 13 آزاد امیدواروں کی درخواستیں بھی درست پائی گئیں۔مزید منظور شدہ امیدواروں کے نام اشوک کمار وائی، کنٹے سائیانا، کورا رگھوتّم ریڈی، گووالا شری کانت، چالیکا چندر شیکھر، جگّو ملّا ریڈی، ترو ملا ریڈی انّا ریڈی، مامڈی سداکر ریڈی، مٹھارم نرسمہا سوامی، ونگا مہندر ریڈی، وکرم ریڈی ویمولا، سلیوری شری کانت، ایل. سہاسینی۔کے نامزدگی درست قرار دی گئی قانون ساز کونسل کے گریجویٹ اور اساتذہ کی نشست کے لیے پرچہ نامزدگی کے عمل کے بعد انتخابی سرگرمیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔