کوہیر ۔16 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں عنقریب منعقد ہونے والے متحد اضلاع میدک ، نظام آباد ، عادل آباد ، کریم نگر حلقہ گریجویٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں فہرست رائے دہندگان میں ووٹوں کی اندراج کا عمل جاری ہے جس کیلئے آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ اپنے اپنے علاقہ میں گریجویٹ اپنا نام ووٹر لسٹ میں اندراج کروالیں جس کیلئے فارم نمبر 18 پُر کرتے ہوئے آن لائین کردیں یا پھر دفتر تحصیل میں داخل کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کئے ہوئے رائے دہندوں کو بھی ازسرنو دوبارہ اندراج کروانا ہوگا ۔ جس کیلئے شرط یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ووٹر لسٹ میں نام اندراج کرنے والوں کا گریجویٹ 2022 ء نومبر میں مکمل ہوچکا ہو ۔ ایسے لوگوں سے محمد عبدالحنان جاوید کانگریس قائد نے بالخصوص کوہیر منڈل و مستقر کے علاوہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے گریجویٹ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت مقررہ پر اپنا نام فہرست میں شام کروالیں ۔
دیگلور آر ٹی سی بس ڈپو مشاورتی کمیٹی کی نامزدگی، دھنا جی منوہر جوشی صدر
دیگلور۔16 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت مہاراشٹرا کے جدید قواعد کے مطابق حکومت نے ہر تعلقہ مہاراشٹرا اسٹیٹ آر ٹی سی ڈپو کیلئے مشاورتی بورڈ کا قیام عمل میں لایا ہے جس پر متعلقہ ڈسٹرکٹ رابطہ وزیر کی نمائندگی پر اراکین کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس کی روشنی میں ضلع کلکٹر ناندیڑ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ڈیویژنل کنٹرولر،ناندیڑ کو احکامات جاری کئے ۔ مہاراشٹرا کے رورل و پنچایت راج ثقافتی امور مسٹر گریش مہاجن کی نمائندگی کے مطابق دیگلور تعلقہ سطحی مشاورتی بورڈ کی صدارت کے لیے دھنا جی منوہر جوشی کو صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اراکین میں محمد عظیم انصاری، مکوند کامبڑے، راہول اشوک دیسائی، گنگادھر تملورکر،کماری بھاؤنا نند کمار داشٹوار، جئے پال کامبڑے، بھومنا چلوروار، سنجئیو پانجاڑ کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔
ڈپو منیجر ایس ٹی مہامنڈل اس مشاورتی بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے- نوٹ:: ساتھ میں دو فوٹو منسلک ہذا نیوز ہیں براہ کرم ضرور لگائیے۔۔