گریجویٹ حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کے مبصرین کا تقرر

   

حیدرآباد۔ الیکشن کمیشن نے گریجویٹ زمرہ کی2 کونسل نشستوں کے انتخابات کیلئے مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر ششانک گوئل نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہرپریت سنگھ ( آئی اے ایس ) ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر نشست جبکہ سبیا ساچی گھوش پرنسپال سکریٹری یوتھ سرویسس کو ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ نشست کیلئے مبصر مقرر کیا ہے۔