حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سے خواہش کی ہے کہ گریجویٹ زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کی فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں کے علاوہ کورونا وباء کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایڈوکیٹ اویناش دیسائی کو ہدایت دی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے موقف سے عدالت کو آگاہ کریں۔ ٹی رمیش نامی شخص نے درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کی تاریخ میں توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے ۔