گریجویٹ نشستوں کی رائے شماری کے موقع پر مرکزی مبصرین کی ضرورت

   

کودنڈا رام کا الیکشن کمیشن کو مکتوب
حیدرآباد۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ ایم کودنڈا رام نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایم ایل سی گریجویٹ نشستوں کی رائے شماری کے موقع پر مرکزی مبصرین کو روانہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے موقع پر الیکشن کمیشن کے مبصرین کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیالٹ باکسیس کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس بارے میں مختلف خدشات پائے جاتے ہیں۔ کودنڈا رام نے ورنگل، نلگنڈہ اور کھمم گریجویٹ ایم ایل سی نشست کیلئے بطور آزاد امیدوار مقابلہ کیا ہے۔