گریس رن کا 130 ممالک میں انعقاد ،علی کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔گلوبل گریس کینسر رن 2022 کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تھیم رن دی ایکسٹرا مائل ٹوگفٹ اے اسمائیل ہے، اس کا باضابطہ طور پر مقبول ٹالی ووڈکامیڈین علی نے آغازکیا۔ انہوں نے ٹی شرٹ اور میڈلزکی نقاب کشائی آج ہوٹل داسپلہ میں کی۔ گلوبل گریس کینسر رن 2022، 9 اکتوبر کو دنیا بھر میں جسمانی اور ورچوئل دونوں کے ہائبرڈ فارمیٹس میں منعقد ہوں گے۔ شرکاء کو ان دونوں کے درمیان اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کرنے کے قابل ہوں گے۔اس موقع پر اداکار علی نے کہا یہ ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں، اپنے مصروف شیڈول کے باوجود انہوں نے سوچنے اور معاشرے میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے وقت نکالا۔ عوامی آگاہی، اس کی روک تھام اور جلد پتہ لگانے کے لیے گریس کینسر رن کا آغاز کیا ہے، اس مقصد کے ساتھ کوئی بھی مریض رقم کی کمی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔ فاؤنڈیشن نے ورچوئل رن کے لیے شرائط واضع کی ہیں، تاکہ شرکا کی حفاظت اور تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ دوڑ تین زمروں 5K، 10K اور 21.1K ہاف میراتھن میں ہوگی۔رن کے لیے اندراج کرنے والے ہر شریک کو ایک ای ۔ بِب (ایک ذاتی نوعیت کی، قابل پرنٹ تصویر) فراہم کی جائے گی۔ شرکاء کو اپنی پسند کی ایکٹیویٹی ایپس پر لاگ آن کرنے کی ضرورت ہے، حالانکہ رن ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹراوا ترجیحی ایپ ہے۔ رن مکمل ہونے کے بعد، رنرز کو سیلفی کے ساتھ دوڑ کا فاصلہ پوسٹ کرنا ہوتا ہے یا سینے پر بب کے ساتھ تصویر لگانا ہوتا ہے تاکہ منتظمین انکی شرکت ریکارڈ کر سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء اس لنکس کے ذریعے رن کے لیے رجسٹرکرسکتے ہیں۔
www.gracecancerrun.com اور www.gracecancerfoundation.org