گریش چندر جموں و کشمیر کے اولین لفٹننٹ گورنر مقرر

   

نئی دہلی، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)گریش چندر مورمو کو آج اولین لفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر مقرر کیا گیا جبکہ یہ ریاست مرکزی زیرانتظام علاقہ بننے چھ یوم باقی ہیں۔ وہ 31 اکٹوبر کو سرینگر میں عہدہ کا حلف لیں گے، جس کے بعد وہ کشمیر اور جموں صوبہ جات کے انتظامی سربراہ ہوجائیں گے۔ وہ 30 نومبر کو سبکدوش ہونے والے تھے۔ سینئر آئی ایس آفیسر گریش چندر ، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ گجرات میں قریبی ربط میں کام کرچکے ہیں اور موجودہ طور پر معتمد مصارف ہیں۔ 1985ء بیاچ کے آئی اے ایس افسر 59 سالہ گریش چندر نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے مودی کی میعاد میں ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کیا تھا۔ سابق ڈیفنس سکریٹری آر کے ماتھر کو کلیدی محل وقوع والے مرکزی علاقہ لداخ کا پہلا لفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 31 اکٹوبر کو لیہہ میں حلف لیں گے۔