الاسکا ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) الاسکا فیر بینکس یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ اگر گرین ہاؤز گیاسیس کے اخراج موجودہ رفتار سے جاری رہا تو گرین لینڈ میں سال 3000ء تک 99% برف نہیں رہے گی جبکہ محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اخراج کے تناسب میں قابل لحاظ کمی ہوئی تو اس کے باوجود بھی برف کم ضرور ہوگی تاہم اس کا تناسب 8% تا 25% ہوگا جس کے بعد سطح سمندر میں بھی 6.5 فیٹ کا اضافہ ہوگا۔
