ہر بس میں 50 فیصد مسافرین، سینیٹائزرس کی فراہمی
حیدرآباد ۔18۔ مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ کے آرینج اور گرین زونس میں کل 19 مئی سے آر ٹی سی بسوں کو بحال کیا جارہا ہے ۔ لاک ڈاؤن میں ریاست بھر میں آر ٹی سی بس سرویس کو منسوخ کردیا گیا تھا ۔ عوام کی سہولت کیلئے حکومت نے گرین و آرینج زونس میں منگل سے بس سرویس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بسوں میں 50 فیصد مسافرین کو اجازت دی جائیگی تاکہ سماجی دوری برقرار رہے۔ مسافرین کو کورونا سے بچانے کیلئے ہر بس میں سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے گا۔ آر ٹی سی ملازمین کی تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس کرایہ میں اضافہ کے سلسلہ میں ریاستی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کی باہمی منظوری سے بین ریاستی سرویسیس بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔ کنٹینمنٹ زونس میں بس سرویس نہیں رہے گی ۔ دیگر علاقوں سے حیدرآباد پہنچنے والی بسیں جوبلی بس اسٹیشن تک پہنچیں گی۔ ورنگل جانے والی بسیں اپل جبکہ نلگنڈہ جانے والی بسیں ایل بی نگر سے چلائی جائیں گی۔ محبوب نگر جانے والی بسوں کی روانگی کا مرکز آرام گھر رہے گا۔ تلنگانہ حکومت نے تاحال بین ریاستی بسوں کی اجازت نہیں دی ہے۔
