گرین چیلنج۔تلگو پروڈیوسر دل راجو نے پودا لگایا

   

حیدرآباد 12 جنوری (یو این آئی) تلگو فلموں کے پروڈیوسر دل راجو نے گرین انڈیا چیلنج قبول کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کی ایم ایل اے کالونی بنجاراہلز میں پودا لگایا۔راجیہ سبھا کے رکن سنتوش کمار نے گرین انڈیا چیلنج شروع کیا تاکہ شجرکاری میں اضافہ ہوسکے ۔اس گرین چیلنج کے حصہ کے طور پر ایک شخص پودا لگاتا ہے اور اس لگائے گئے پودے کے ساتھ لی گئی تصویر کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے دیگر تین اہم شخصیات کو گرین چیلنج دیتا ہے ۔بعد ازاں یہ شخصیات بھی گرین چیلنج قبول کرتے ہوئے پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو یہ گرین چیلنج دیتی ہیں۔اس طرح یہ گرین چیلنج بڑھتا جارہا ہے اور لوگوں میں شجرکاری کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے اور اس سے سرسبزی وشادابی میں اضافہ ہورہا ہے ۔