حیدرآباد 4 دسمبر ( یو این آئی) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر دانا کشور نے گرین انڈیا چیلنج کو قبول کرتے ہوئے شجر کاری کی۔رکن اسمبلی پی سرینواس ریڈی کی جانب سے دیئے گئے گرین چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے آج صبح شجرکاری کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر کشور نے اس پروگرام کو کافی بہتر قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ لگائے گئے پودے کا تحفظ ضروری ہے ۔بعد ازاں انہوں نے تین عہدیداروں کو گرین چیلنج دیا۔واضح رہے کہ گرین چیلنج کے حصہ کے طورپر کسی بھی اہم شخصیت یا عہدیدار کی جانب سے پودا لگایا جاتا ہے اور اس پودے کے ساتھ تصویر لیتے ہوئے اسے ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے دیگر اہم شخصیات کو اس گرین چیلنج کے لئے نامزد کیا جاتا ہے ۔اس طرح یہ گرین چیلنج بڑھتا جارہا ہے ۔اس کا مقصد تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنا ہے ۔