حیدرآباد۔ ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ گرینولز انڈیا کے ساتھ 19 نومبرکو منعقد ہونے والے گرین کانہا رن کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کررہا ہے جس میں 6000 سے زیادہ شرکاء کی شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 4000 رنرز پوری دنیا میں دوڑیں گے۔ اس میں 2 کلومیٹر کی دوڑ، 5 کلومیٹر ٹائم فارسٹ رن، 10 کلومیٹر یاترا گارڈن رن اور21 کلومیٹر ٹائم سائی ریڈی گڈا لیک رن اور گلوبل رن شامل ہیں۔ اس سال کے میراتھن ایڈیشن کی تھیم اس سال کے پانی، اگلے سال کی آگ اور تیسرے سال کی زمین پر ہے۔ تینوں سال کی دوڑ میں حصہ لینے والوں کو شریک تمغہ ملے گا۔