گرین کور کے لیے حکومت تلنگانہ کی کاوشوں کی عالمی سطح پر ستائش

   


WRI کے سینئیر ایڈوائزر ، ایرک سولہیم نے ہریتا ہارم پروگرام کی تعریف کی

حیدرآباد :۔ ریاست میں گرین کور (سرسبز و شادابی ) میں اضافہ کے لیے حکومت تلنگانہ کی کاوشوں کی ایرک سولہیم نے بہت ستائش کی ہے ۔ ایرک سولہیم ، ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (WRI) کے سینئیر ایڈوائزر اور یونائٹیڈ نیشنس انوائرنمنٹ پروگرام کے سابق چیف ہیں ۔ سولہیم نے چہارشنبہ کو تلنگانہ ٹو ڈے میں شائع ہوئی ۔ ایک رپورٹ کو ٹوئیٹ کیا جس میں کہا گیا کہ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ 2014 میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد حکومت تلنگانہ کی کاوشوں سے تلنگانہ میں گرین کور میں 3.67 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ ناروئین ڈیلومٹ نے کہا کہ ’بہت خوب تلنگانہ ! اس ہندوستانی ریاست کے ترین کور میں 2014 میں اس کے قیام کے بعد سے 3.7% کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس ٹوئیٹ کو تقریباً 300 مرتب دوبارہ ٹوئیٹ اور تقریبا دو ہزار ٹوئیٹر یوزرس نے اسے پسند کیا جنہوں نے بھی حکومت تلنگانہ کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ریاست میں گرین کور میں اضافہ پر ریاست کے باہر کے لوگوں نے ستائش کی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ہریتا ہرم پروگرام کی انڈین اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (ISFR) ، 2019 میں کافی ستائش کی گئی ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ تلنگانہ میں فاریسٹ کور میں تمام چار زمروں میں ریکارڈ بہتری ہوئی ہے اور یہ شجرکاری پروگرام کی وجہ سے ہوئی ۔۔