گریٹا تھنبرگ نے انعام کی رقم عطیہ کر دی

   

ڈنمارک 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحفظ ماحول کے لیے فعال کم سن سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران بچوں کے تحفظ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ رقم ڈنمارک کی ایک فاؤنڈیشن کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ پیسے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17سالہ تھنبرگ نے کہا کہ ماحولیاتی بحران کی طرح کورونا کی عالمی وبا بھی بچوں کے حقوق کے بحران کا باعث بن سکتی ہے۔