حیدرآباد: مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے کہا کہ ہریتا ہارم کے حصہ کے طورپرگریٹرحیدرآباد میں ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز آج ہی سے ہوگا ۔ مئیر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لوٹس پاونڈ پارک میں گرین انڈیا چیلنج کے طورپر پودا لگایا۔ سرسبزی و شادابی میں اضافہ کیلئے ٹی آرایس رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے گرین انڈیا چیلنج شروع کیاگیا ۔ کئی اہم شخصیات نے اس چیلنج میں حصہ لے کر مختلف مقامات پر شجرکاری کی۔کمار نے آج مئیر حیدرآباد کو پوداپیش کیا جس کو انہوں نے لگایا۔ اس پروگرام میں پودا لگانے پر سنتوش کمار نے مئیرکو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں رکن راجیہ سبھا نے اپنے ٹوئیٹر پر وجئے لکشمی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے مئیر کی شجرکاری کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔