گریٹر حیدرآباد میں آئندہ دو دن تک بارش کی پیش قیاسی،زرد الرٹ جاری

   

گذشتہ تین دن سے رم جھم بارش کا سلسلہ جاری، جاریہ سال معمول سے 21.8 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر گذشتہ دو تین دن سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ ریاست کے چند اضلاع میں آئندہ دو دن تک مزید بارش ہونے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے زرد الرٹ جاری کیا ہے اور ابرآلود رہنے کی توثیق کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ دو تین دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہر حیدرآباد میں موسم برسات موسم سرما اس طرح سیزن سے تعلق رہے بغیر بارش ریکارڈ ہورہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں جاریہ سال جون سے 19 نومبر تک 21.8 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ چند منڈلس میں معمول سے 50 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں واقع 28 منڈلس میں سوائے الوال، قطب اللہ پور اور پٹن چیرو کے جاریہ سیزن میں جون سے 19 نومبر تک معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ شہر حیدرآباد میں گھنٹہ بھر میں صرف 5 سنٹی میٹر بارش ہونے پر بھی کئی مقامات پر سڑکیں جھیل میں تبدیل ہورہی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے کئی واقعات منظرعام پر آئے جہاں کے مکینوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق ہر سال تقریباً 300 بستیاں پانی میں محصور ہورہی ہیں لیکن حکومت اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس مسئلہ کا مستقل حل نکالنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جب بھی بارش ہورہی ہے۔ عارضی اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔ ن