حیدرآباد۔ /11ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میں کل بروز پنجشنبہ 12 ستمبر کو منظم کئے جانے والے گنیش وسرجن جلوس کے سلسلہ میں عام تعطیل دینے کا فیصلہ کرکے اس سلسلہ میں حکومت 12 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کئے۔تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 12 ستمبر کو تعطیل دیئے جانے کے پیش نظر 14 ستمبر جو کہ دوسرا ہفتہ ہوگا تمام ملازمین کیلئے کام کا دن ہوگا کیونکہ حکومت نے 12 ستمبر کو تعطیل دینے کے پیش نظر 14 ستمبر بروز ہفتہ کی تعطیل کو منسوخ کرتے ہوئے 14 ستمبر کو ورکنگ ڈے ’’کام کا دن ‘‘ مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 ستمبر کو گنیش وسرجن کی تعطیل دیئے جانے کی وجہ سے تمام گریٹر حیدرآباد شہر کے ملازمین وغیرہ میں زبردست مسرت کا اظہار پایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حسین ساگر میں ہونے والے گنیش وسرجن کے سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداران پولیس بڑے پیمانے پر کامیاب وسرجن کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں۔