شہریوں بالخصوص طلبہ برادری کو مشکلات ، قلت کے نام پر اضافی قیمت وصولی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میں اسٹامپ پیپرس کی قلت سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بالخصوص طلبہ برادری 20 روپئے کے اسٹامپ پیپر کی مارکٹ میں عدم دستیابی سے پریشانی کا شکار ہے ۔ طلبہ کو اسکالر شپس کے لیے درخواست دینے کے لیے 20 روپئے والا اسٹامپ پیپر ضروری ہوگیا ہے ۔ تاہم دیگر دوسری قانونی اور دیگر مصارف کے لیے بھی بہت زیادہ استعمال میں آنے والا 20 روپئے والا اسٹامپ پیپر مارکٹ میں دستیاب نہیں بلکہ قدیم اسٹاک والے پیپر اور اسٹامپ وینڈرس کی جانب سے ان پیپروں کی زائد قیمت میں فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ ضرورت کی تکمیل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل 20 روپئے والے اسٹامپ پیپر کو زائد قیمت میں خریدنے کے لیے عوام مجبور ہوگئے ہیں ۔ جب کہ 100 روپئے والے اسٹامپ پیپر کی بھی قلت مارکٹ میں پیدا ہوگئی ہے ۔ مارکٹ میں اسٹاک کی موجودگی اور اسٹامپ پیپر کی دستیابی اور فراہمی کی ذمہ داری محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہوتی ہے ۔ آج بھی ریاست کو اسٹامپ پیپر ناسک سے فراہم کیا جاتا ہے ۔ کتنی مقدار میں پیپرس کی ضرورت ہے ۔ اس کی تفصیلات ناسک روانہ کرنا پڑتا ہے اور درکار انٹرنیٹ کے متعلق تفصیلات کو روانہ کرنے کے بعد درکار اسٹاک حاصل ہوتا ہے ۔ جس کو ضلع واری سطح پر ڈسٹرکٹ رجسٹرار کو سربراہ کیا جاتا ہے ۔ ریاست کے محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کی جانب سے ہر مرتبہ 20 فیصد زائد اسٹاک کو اپنے یہاں محفوظ رکھتے ہیں تاکہ قلت کو روکا جاسکے لیکن اسٹاک ختم ہونے کے بعد بھی انٹرنیٹ درکار اسٹاک کی عدم فراہمی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن حدود میں 20 روپئے کے نان جوڈیشیل اسٹامپ کا اسٹاک اس طرح پایا جاتا ہے ۔ حیدرآباد آر او میں (262) کوکٹ پلی میں (3000) بالا نگر میں (146) شاہ میر پیٹ (400) کیسرا (437) چیوڑلہ (1717) ابراہیم پٹنم میں (13) پائے جاتے ہیں ۔۔ ع