گریٹر حیدرآباد میں الکٹرک گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

   

جاریہ سال 1.8 لاکھ ٹو وہیلر 22 ہزار کاریں فروخت ، 91.93 لاکھ روپئے لائف ٹیکس کی رعایت
حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میں ای گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ الکٹرک گاڑیوں کو لائف ٹیکس سے استثنی دینے پر جاریہ سال ابھی تک ایک لاکھ سے زیادہ ’ ٹو وہیلر‘ دوپہیوں کی گاڑیاں 22 ہزار کاریں سڑکوں پر آچکی ہیں۔ آٹو موبائل ذرائع نے بتایا کہ ان دو زمروں سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ اس سال مرکز کی طرف سے معلنہ مراعات بھی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں معاون ثابت ہو رہی ہے ۔ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر عام اور متوسط طبقہ آہستہ آہستہ پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں سے الکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہا ہے ۔ آر ٹی اے حکام نے بتایا کہ 10 اگست تک گریٹر حیدرآباد میں 1,88,549 دو پہیوں کی گاڑیاں اور 22,365 کاریں رجسٹر کی گئی ہیں۔ 5,097 نئے آٹو اور 5363 ہلکی گڈز ٹرانسپوٹ گاڑیاں سڑکوں پر آچکی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک مختلف زمروں میں جملہ 2,21,374 الکٹرک گاڑیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ الکٹرک گاڑیاں چلانے والوں کو تاحیات ٹیکس چھوٹ کی شکل میں 91.93 لاکھ روپئے رعایت ملی ہے ۔ آٹوز ، مال گاڑیوں پر بھی ہر تین ماہ بعد سہ ماہی ٹیکس سے استثنی دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے جے ٹی پی رمیش نے گاڑیوں کے خریداروں کو مشورہ دیا کہ وہ الکٹرک گاڑیوں پر حکومت کی جانب سے دی گئی ٹیکس چھوٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ 2