حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات میں بی سی تحفظات کو 34 فیصد سے بڑھاکر 42 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔ رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی آبادی حیدرآباد میں دیگر علاقوں کے مقابلہ کم ہے اور دونوں طبقات کے تحفظات مجموعی طور پر صرف 8 فیصد ہیں۔ ایس سی ، ایس ٹی آبادی 1.33 فیصد ہیں جنہیں دو نشستیں الاٹ کی گئیں جبکہ 6.6 فیصد ایس سی آبادی کے لئے 10 ڈیویژنس محفوظ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی ای کے بشمول بی سی تحفظات کو 42 فیصد کرنے سے 50 فیصد شرط کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے 50 فیصد تحفظات کی حد مقرر کی ہے جس کے نتیجہ پسماندہ طبقات کو 42 فیصد نشستیں الاٹ کی جاسکتی ہیں۔ جیون ریڈی نے بی سی طبقہ کیلئے 34 فیصد تحفظات کی برقرار کو نہ انصافی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ 2016 کے تحفظات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس انتخابی فائدہ کے لئے تحفظات میں تبدیلی کیلئے تیار نہیں۔