گریٹر حیدرآباد میں تلگو دیشم کی بس یاترا ، چندرا بابو نائیڈو شرکت کریں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔18۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی نے بس یاترا کا اعلان کیا ہے تاکہ پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے۔ صدر تلنگانہ تلگو دیشم کاسانی گیانیشور کے مطابق گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بس یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بس یاترا کے روٹ میاپ کو قطعیت دی گئی ہے۔ جوبلی ہلز ، پدما گڑی سے یاترا کا آغاز ہوگا ۔ تاریخ کے تعین کا اختیار چندرا بابو نائیڈو کو دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اندرون دو یوم بس یاترا کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ کاسانی گیانیشور نے کہا کہ حیدرآباد کی ترقی میں چندرا بابو نائیڈو کا اہم رول ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات میں تلگو دیشم کو عوامی تائید حاصل ہے اور اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے مقصد سے بس یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔